اسلام آباد میں کرونا کیسز اب تک کی بلند ترین سطح پر، پانچ تعلیمی ادارے فوری بند ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے عملے اور طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد 5 تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ جبکہ کرونا کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی شرح11.78 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کہ بعد روزانہ کی بنیاد پر سامنے والے کیسز کی شرح 11.78 فیصد ہوگئی ہے جوکہ مارچ میں وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے عملے اور طلبہ میں وائرس کی تصدیق کے بعد پانچ تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کردیئے گئے ہیں جن میں اسکولز اور کالجز شامل ہیں ۔
واضح رہے کے وفاقی دارلحکومت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 مثبت کیسز آئے ۔