دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، بلوچستان نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان علاقوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے جہاں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے،جبکہ شادی ہال،شاپنگ مال،مارکیٹس اور فوڈ اسٹریٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
صوبے بھر کے مارکیٹس شادی ہالز ، دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لاز م قرار دیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی بھی کی جائے گی۔
البتہ اسکولز بند کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ، اسکولز بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ 23 نومبر کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔