ثانیہ مرزا ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے شوہر پاکستان کے شاندار کرکٹر ہیں۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی شعیب ملک سے ہوئی جس کے بعد دونوں کی جوڑی پاکستان کی پسندیدہ جوڑی بن گئی۔
دونوں کا ایک چھوٹا سا شہزادہ بھی ہے جس کا نام ''ازہان مرزا ملک'' ہے جو اپنے والدین کی آنکھوں کا تارا ہے۔
ثانیہ مرزا اپنی مصروفیات کے باعث بیٹے کے ہمراہ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہتی ہیں لیکن حال ہی میں یہ پاکستان آئی ہیں، ان کے پاکستان آنے کی وجہ سب کو ہی معلوم ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز میں یہ اپنے شوہر کی ٹیم پشاور کو سپورٹ کرنے آئیں۔
ثانیہ کو 14 نومبر بروز ہفتہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا گیا جس وقت پشاور کا لاہور سے ٹاکرا جاری تھا۔
ٹینس اسٹار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تاہم 15 نومبر کو ثانیہ کی سالگرہ تھی جس پر شعیب ملک نے انہیں شاندار سرپرائز دیا۔ شعیب نے پاکستان کی معروف میزبان شائستہ لودھی کے ساتھ ان ہی کے گھر پر ایک پارٹی منعقد کی جس پر ثانیہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
ثانیہ مرزا کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستان کی مشہور اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ نظر آرہی ہیں، عروہ نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
اس کے علاوہ ثانیہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی نظر آئیں جن میں جنوبی افریقہ کے بلے باز 'فاف ڈو پلیسیس'، 'حسن علی' اور ان کی اہلیہ شامل تھیں۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ثانیہ کی حسن علی کی اہلیہ اور وہاب ریاض کی اہلیہ کے ساتھ بھی تصویر خوب وائرل ہوئی۔
مداحوں نے دل کھول کر ان کی تصاویر کو سراہا جبکہ ثانیہ بھی اپنا یہ وقت پاکستان میں بے حد انجوائے کر رہی ہیں۔
٭ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔