ماسک پہننے سے پہلے کیا احتیاط برتنی چاہیئے تاکہ آپ بھی کورونا سے بچ سکیں؟

ہماری ویب  |  Nov 18, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماہرین بالخصوص عالمی ادارہ صحت نے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ متعدد تحقیق میں کہا جا چکا ہے ہے ماسک کورونا وائرس کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

کووڈ انیس سے بچاؤ کے لئے ماسک جتنا معیاری ہوگا، اتنی ہی بہتر حفاظت ممکن ہوسکے گی، سرجیکل گریڈ کا این 95 ریسپائریٹر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سب سے معاون سمجھا جاتا ہے۔

این 95 کے بعد سرجیکل سطح کے ماسک کا نمبر آتا ہے مگر ان کی قیمت بہت زیادہ اور دستیابی کم ہونے کے سبب یہ ماسک طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے اور انتہائی خطرات سے دوچار افراد ہی استعمال کر پاتے ہیں۔

کاغذ یا عام کپڑے کے ماسک کورونا انفیکشن سے کس قدر بچا سکتے ہیں یہ تو واضح نہیں بتایا جاسکتا مگر برطانیہ کی رائل سوسائٹی کا خیال ہے کہ عام ماسک جو منہ اور ناک کو اچھی طرح ڈھانپ لیں وہ بھی کورونا وائرس کی بیماری کا پھیلاؤ کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ماسک پہننے سے قبل اچھی طرح ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھونا چاہیئے اور ماسک لگاتے ہوئے یقینی بنانا چاہیئے کہ ماسک اور چہرے کے درمیان جگہ باقی نہ ہو بلکہ اچھی طرح منہ اور ناک کو ڈھکا جائے۔

ماسک کو مسلسل ہاتھ لگانے سے گریز کرنا چاہیے، اور اگر ماسک کو چھوئیں تو ہاتھ دھوئیں، ماسک اتارنے کے لیے ایلاسٹک کو پکڑیں، سامنے کا حصہ بالکل نہ چھوئیں اور ماسک کو ایسے ڈبے میں ڈالیں جو بند کر دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں ہر شخص روزانہ ایک ماسک پہنے تو ایک سال میں 66 ہزار ٹن آلودہ مواد جمع ہو جائے گا، اس لیے دھو کر دوبارہ استعمال کے قابل ماسک استعمال کیئے جانے چاہئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More