کراچی میں سردی کی ٹھنڈی ہوائیں شروع۔۔۔ شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

نومبر کا وسط ہے اور کراچی میں گزشتہ روز سے ٹھنڈی یخ ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہریوں کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ اب سردی آگئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ''سائبیرین ہواؤں نے شہرِ قائد کا رخ کرلیا ہے۔ شمالی علاقوں میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے''۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک رات میں سردی کی جزوی لہر رہے گی۔

ڈائریکٹر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ''سائبیرین ہواؤں کی آمد کے باعث رات کا درجہ حرارت 2 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے''۔

اس سال شہرَ قائد میں ریکارڈ سردی ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں سردی آچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More