پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ، پہاڑوں نے سفید دوشالہ اوڑھ لی! ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Nov 16, 2020

پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ، پہاڑوں نے سفید دوشالہ اوڑھ لی ۔ برفباری کا آغاز ہوتے ہی متعدد سڑکیں بند جبکہ بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں، جس کے بعد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا ۔ دیر میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

مانسہرہ اور ہزارہ کے میدانی علاقوں میں بھی بارش اور برف باری آج تیسرے روز بھی جاری ہے ،نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ تو رک گیا تاہم سڑکیں اور بجلی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی ۔ وادی نیلم میں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام متاثر جبکہ دیر میں نومبر کے مہینے کی سب سے زیادہ برفباری کے باعث لواری ٹنل بند ہوگئی ہے۔

شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے باعث خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More