پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کل کر روز بروز منگل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
کراچی اور لاہور کا میچ ایسا ہی تصور کیا جا رہا ہے کہ جیسے بھارت مقابلہ پاکستان کا میچ ہو۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر اکثر کراچی اور لاہور کی عوام کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 5 سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پی ایس ایل یہ 2 مقبول ترین ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
شائقین کرکٹ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے بہت بے تاب ہیں اور وہیں ان کی خواہش بھی ہے کہ اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 6 میں کراچی اور 4 میں لاہور فاتح قرار پایا ہے۔
آئیں دیکھتے ہیں لوگوں کے دلچسپ تبصرے کیا ہیں کون کراچی کی جیت چاہتا ہے اور کون لاہور کو سپورٹ کررہا ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا، ان کا ویڈیو پیغام سنیں۔