مصطفیٰ کمال آج کونسے اہم انکشافات کرنے والے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 16, 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال آج پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کریں گے ، مصطفی کمال کا کارکنان سے خطاب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپارٹی کارکنان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے پہلے خراب ہی سہی مگر لوکل گورنمنٹ کا نظام موجود تھا ، انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکومت کو ختم کرنا اور انتخابات نہ کروانا جمہوریت کا قتل ہے ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ جمہوری دور میں جمہوریت پر شب خون مارا جارہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ آج وہ ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی آمر اسمبلی قوانین توڑ کر انتخا بات نہیں کرواتا تو ریاست اور جمہوریت دونوں خطرے میں پڑ جاتی ہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی نظام کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More