کہتے ہیں کہ اگر کوئی انسان پریشان ہے تو صدقہ کرے اس کی پریشانی ختم ہوجائے گی، اسی طرح اگر کسی نیک کام کی شروعات معصوم بچوں یا اچھی نیت سے کی جائے تو اس میں برکت ہی برکت ہوتی ہے۔
تاہم آج ہم ایک ایسی خبر دینے والے ہیں جو یقیناً آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوگی، نہ ہی ایسا پہلے کبھی ہوا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 14 نومبر بروز ہفتہ کو ایک مشہور ریسٹورنٹ نے اپنی نئی برانچ کا افتتاح مسکن چورنگی گلشنِ اقبال کے مقام پر کیا۔
افتتاحی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس پر غریب اور بے سہارا بچوں کو مدعو کیا گیا اور انہیں کھانا پیش کیا گیا۔ ان ہی بچوں سے ریسٹورنٹ کے آغاز کے لیے ربن کٹوایا گیا۔
ایسا کراچی میں تو کیا، پورے ملک میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر ان بچوں کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا۔
تمام بچوں نے ہوٹل میں کھانے سے لطف اٹھایا اور خوب انجوائے کیا۔
٭ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔