بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ رکھ لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی دختر بختاور بھٹو کی منگنی27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکہ میں رہائش پذیر تاجر یونس چوہدری کے بیٹے 'محمود چوہدری' سے ہوگی۔
تاہم بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے، جس کے مطابق اُن کی منگنی کی تقریب دن 4 بجے اُن کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد کی جائے گی۔