دنیا بھر میں کئی ایسی چیزیں ہیں جن کے ہونے کا ہمیں علم نہیں، ہمیں ان چیزوں کی اس قدر عادت ہو چکی ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے یہ چیزیں ہمیشہ سے تھیں۔
اب جیسے اگر ہم بات کریں اے ٹی ایم کی، جس کمرے میں اے ٹی ایم مشین نصب کی جاتی ہے وہ کمرہ بے حد چھوٹا ہوتا ہے، اس میں مشکل سے 2 یا 3 سے زائد افراد کھڑے ہو ہی نہیں سکتے۔
پھر ایسے میں اس کمرے میں 'اے سی ' کیوں لگایا جاتا ہے؟ کیا کبھی آپ نے اس بارے میں سوچا ہے؟
دراصل اے ٹی ایم مشین ایک الیکٹرانک مشین ہے، اس کا درجہ حرارت نارمل رہے اسی وجہ سے اس کمرے میں اے سی لگتا ہے جو کہ 24 گھنٹے ہی چلتا رہتا ہے تاکہ مشین زیادہ ہیٹ اپ نہ ہو جائے۔