کسی کو کیا تحفہ دیا جائے؟ اب بڑی مشکل آسان۔۔۔ بہترین تحفے دینے کے 4 زبردست آئیڈیاز

ہماری ویب  |  Nov 14, 2020

بلاشبہ تحائف کی خریداری اور انہیں منتخب کرنا ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ یہ مرحلہ کچھ لوگوں کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے کیونکہ کس شخص کو کیا تحفہ دیا جائے؟ یہ سوچ ہی انسان کو پریشانی میں مبتلا کردیتی ہے۔ سالگرہ، شادی بیاہ اور دیگر مواقع کے الگ الگ تحائف ہوتے ہیں۔

کچھ لوگ تحائف دینے میں کافی حد تک مہارت رکھتے ہیں۔ زیادہ تر افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے تحفے دیں جو اگلے کو پسند بھی آئیں اور ان کے استعمال میں بھی آجائیں، پھر اپنا بجٹ بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے، ایسے میں آج ہم آپ کو شاندار گفٹس دینے کے کچھ آئیڈیاز دینے والے ہیں، جو دوسروں کے کام بھی آئیں گے اور آپ بھی مطمئن رہیں گے۔

1) فوٹو فریم

فوٹو فریم ایک ایسا تحفہ ہے جو سالگرہ اور شادی دونوں مواقع پر دیا جاسکتا ہے، فریم کے اندر اگر تصویر بھی لگا دی جائے تو یہ وصول کرنے والے کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفہ بن جاتا ہے۔ فوٹو فریم کمرے کی دیوار پر لگ کر گھر اور کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے، اس کے علاوہ سائیڈ ٹیبل پر رکھا جائے تو بھی کمرے کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ضروری نہیں فریم میں اس شخص کی ہی کوئی تصویر آویزاں کی جائے، فریم میں کسی قسم کا قول بھی لکھا جا سکتا ہے، یا کوئی نیچر کی تصویر بھی لگائی جا سکتی ہے۔ یہ ایک بہترین تحفہ ہے جو آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑے گا اور دینے میں بھی قیمتی ہے۔

2) مختلف اور منفرد پودوں والے گملے

ہریالی گھر کو بے حد خوبصورت بناتی ہے، گھر میں اگر مختلف پودوں کے گملے ہوں تو یہ گھر کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اس کے علاوہ پودے اگر بطور تحفہ دیے جائیں تو یہ ایک منفرد چیز ہے کیونکہ عام طور پر لوگ یہ تحفہ نہیں دیتے۔ اگر آپ پودوں کی نرسری جائیں تو وہاں آپ کو آپ کے بجٹ کے مطابق بہت زبردست اور منفرد پودے کا گملا مل سکتا ہے، آپ اسے خرید کر گھر لائیں اور اس میں کمپیوٹر پیپر کی مدد سے ایک ٹیگ بنائیں، ٹیگ پر اپنے دوست کے لیے (جسے تحفہ دینا ہو) کوئی پیغام لکھیں۔ یہ ایک بہترین آئیڈیا ہے۔

3) بڑا آئینہ

آئینہ بطور تحفہ ایک بے حد خوبصورت چیز ہے۔ لمبائی میں ایک آئینہ تحفہ کے طور پر دیں، اس سے گھر کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوگا اور وصول کرنے والے کی بھی خوشی دیدنی ہوگی۔ آئینہ کی قیمت کم بھی ہوتی ہے اور زیادہ بھی، آپ اپنے بجٹ کے مطابق قیمت کا تعین کریں اور پھر اسی سائز کا آئینہ خریدیں۔ یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔

4) جیولری والٹ

اگر تحفہ کسی لڑکی کو دینا ہو تو آپ خوبصورت اور ٹریڈیشنل جھمکے بھی خرید سکتے ہیں اس کے علاوہ لیڈیز والٹ یا گھڑی بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ جبکہ تحفہ کسی مرد کو دینا ہو تو والٹ ایک اچھا آپشن ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑیں گی اور اگلے بندے کے استعمال میں بھی آجائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More