پی ایس ایل کیلئے کراچی میں مقیم ملکی و غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کے علاوہ اور کیا کر رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 14, 2020

پی ایس ایل کے لئے پاکستان آئے غیر ملکی مہمان کرکٹرز دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے کر وقت گزارنے لگے، جبکہ پاکستانی کرکٹرز بھی ان کے ساتھ بھرپور وقت گزارنے اور نئی یادیں بنانے میں مصروف ہیں ۔

پی ایس ایل کھیلنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز اور آفیشلز کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بائیو سیکیورببل بنایا ہے، جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی تمام کھلاڑیوں کی سرگرمیاں ہوٹل تک ہی محدود ہیں ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جس سے یہ کھلاڑی بھی خوش نظر آتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وہاب ریاض تو کرکٹ کے لئے جو بھی جگہ ملے کرکٹ کھیلنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اس بات کا اندازہ یوں ہوا جب انہوں نے ہوٹل کی راہداری میں ہی کرکٹ کھیلنا شروع کردی مگر اس میں کچھ منفرد منظر یہ تھا کہ بابراعظم بالنگ کروا رہے تھے جبکہ فاسٹ بالر وہاب ریاض بلا تھامے بیٹنگ کر رہے تھے ۔

اس موقع پر دوسرے کھلاڑی ہوٹل میں اسنوکر ٹیبل ٹینس اور دیگر انڈور گیمز میں خود کو مصروف رکھے ہوئے تھے تاکہ کمرے میں بیٹھے بیٹھے پریشان بھی نہ ہوں اور مختلف کھیلوں سے لطف بھی لے سکیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے مزید میچز کراچی میں 14 سے 17 نومبر تک کھیلے جائیں گے ۔ پی ایس یل کے دوران کھلاڑیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے اور اس سے بچاؤ کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More