لاہور میں ای چالان ادا نہ کرنے والی 83 گاڑیاں پکڑ لی گئیں ، گاڑیوں کے مالکان پر واجب الادا رقم 41 ہزار300 روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنز نے 83 ایسی گاڑیوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا ہے جن کے مالکان نے ان پر چارج کردہ چالان اب تک جمع نہیں کروایا تھا ۔ ان گاڑیوں پر 41 ہزار 300 روپے واجب الادا رقم ہے جو کہ اب پکڑی گئی ان گاڑیوں کے مالکان سے وصول کی جائے گی ۔
سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نادہندگان کو ای چالان ایس ایم ایس کے زریعے بھیجنے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایکسائز ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی کے مالک کو ای چالان بھیجا جائے گا جس کے زریعے چالان دہندگان موبائل پر ای چا لان موصول کر سکیں گے ۔