کھانے کا ذائقہ لازمی چیک کریں! شادی والے گھر میں وہ 3 باتیں جو لازمی کرنی چاہئیں ورنہ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 13, 2020

آج کل شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن بھی ہو گیا ہے لیکن کچھ شہروں میں تاحال معاملات روزمرہ کے مطابق چل رہے ہیں۔

شادی والے گھروں میں ایک ہنگامہ مچا ہوا ہوتا ہے، دور دراز کے علاقوں سے رشتہ دار آئے ہوئے ہوتے ہیں اور پھر خوب ہلا گلا ہوتا ہے، ایسے میں گھر والوں پر بڑی ذمہ داری آن پڑتی ہے کہ کوئی مہمان ناراض بھی نہ ہو اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں اور سب ہی رشتہ دار اپنے گھر خوشی خوشی لوٹیں۔

تو اگر آپ کا گھر بھی شادی والا ہے تو آج ہم آپ کو ان 3 باتوں کے بارے مین بتانے والے ہیں جو شادی کے گھر میں لازمی کرنی چاہئیں ورنہ شادی کا مزہ خراب ہوجائے گا جس کا دکھ آپ کو کئی عرصہ تک رہے گا۔

ٹائم مینیجمنٹ

شادی والے گھر میں سب سے بنیادی اور اہم چیز ٹائم مینیجمنٹ ہے۔ گھر کے کام کرتے کرتے بہت سی خواتین کی تیاریوں میں کمی رہ جاتی ہے جس کا غصہ بعدازاں شوہر یا بچوں پر نکل رہا ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر چیز ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق کریں۔ جیسے اگر رات کو شادی کی تقریب ہے تو دوپہر کا کھانا وقت کی پابندی کرتے ہوئے نکال لیں تاکہ مہمان جلد از جلد کھا کر فارغ ہوں اور آپ بھی فارغ ہو کر اپنی تیاریوں پر نظرِثانی کر سکیں۔ پریشان قطعی نہ ہوں، اپنے اعصاب پر قابو رکھیں اور تسلی اور آرام سے سارے کام سرانجام دیں۔ اگر ہر کام میں جلدی کی تو کام ٹھیک ہونے کے بجائے غلط ہوں گے جس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا۔

شادی کے کھانے کا ذائقہ لازمی پہلے سے چیک کرلیں

پاکستان میں تقریباً ہر دوسرا بندہ کھانے کا شوقین ہوتا ہے، شادی میں مہمانوں کو کچھ یاد رہے یا نہ رہے کھانا لازمی یاد رہتا ہے۔ اسی لیے کھانے کا خاص خیال رکھیں، گھر کے کسی بھی ایک فرد کی یہ ڈیوٹی لگائیں کہ وہ تقریب سے کچھ دیر قبل ہال چلا جائے اور کھانے کے آئیٹمز کو لازمی چیک کرلے، تاکہ بعد میں آپ کو کسی قسم کی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کھانے کی طرف سے کوئی کمی نہ رہے۔

شادی کی تقریب انجوائے لازمی کریں

شادیاں روز روز نہیں ہوتیں، سالوں میں کبھی 1 شادی ہوتی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی تفریح کا خاص خیال رکھیں، ایسا نہ ہو کہ دوسروں کا خیال رکھتے رکھتے آپ کے اپنے ایونٹ خراب ہوجائیں، اس لیے شادی کی ہر تقریب کو بھرپور انجوائے کریں۔ خوب تیار ہوں اور اپنی تصوریرں بنوائیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں آپ کو شادی صحیح سے انجوائے نہ کرنے پر افسوس کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More