تمہیں سفیر نکالنا پڑے گا! ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکلوانے کا مشن

ہماری ویب  |  Nov 13, 2020

اسلام سے متعلق متنازع تبصرے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف مسلمان اکثریت ملکوں میں ردعمل میں مزید شدت آگئی ہے، جبکہ پاکستان کے نوجوانوں نے فرانسیسی سفیر ''مارک باریتی پیر'' کو ہٹانے کی مہم سوشل میڈیا پر چلا رکھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمہیں سفیر نکالنا پڑے گا اور یہ سازش نہیں چلے گی ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ عوام میں غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان دونوں پیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹس کر رہے ہیں اور اس مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ صارفین کا ماننا ہے کہ فوری طور پر پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکال دینا چاہیے۔

فرخ راجا نامی صارف نے ''یہ سازش نہیں چلے گی'' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ''بھارتی روایات، عربیوں کا مذہب اور انگریزوں کی تعلیم، پاکستانی قوم 3 قوموں میں بنٹ کر رہ گئی ہے''۔


عرفان عزیز نامی صارف نے ''تمہیں سفیر نکالنا پڑے گا'' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور فرانسیسی صدر کا نام لیتے ہوئے تحریر کیا کہ ''میکرون تمہیں شرم آنی چاہیئے''۔


ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ''پاکستان کو ریاستِ مدینہ کہنا بند کرو، یہ سب جھوٹ ہے''۔ ساتھ ہی انہوں نے ''تمہیں سفیر نکالنا پڑے گا'' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


صارف عرفان عزیز نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اسی ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک اور ٹوئٹ کی اور کیپشن میں تحریر کیا کہ ''ڈرو اس وقت سے جب اس ہجوم کو اپنی طاقت کا احساس ہو جاۓ گا پھر ان کے آگے کوئی ٹک نہیں سکے گا "مفتی منیب الرحمن''


٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More