بلاول کہاں ہیں؟ میں اُن کو دیکھنا چاہتی ہوں۔۔۔ ملاقات کے بعد مریم نواز ہوٹل کے باہر بلاول بھٹو کو کیوں ڈھونڈتی رہیں، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان شام کی چائے پر ملاقات ہوئی جس میں پی ڈی ایم اتحاد اور آئی جی سندھ اغواء انکوائری پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے اختتام پر ہوٹل سے نکلتے ہوئے مریم نواز، بلاول بھٹو کو ڈھونڈتی رہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ''بلاول کہاں ہیں؟ میں اُن کو دیکھنا چاہتی ہوں، مجھے ان کو خدا حافظ کہنا ہے''۔

کچھ دیر بعد بلاول کو دیکھتے ہی مریم نواز ان سے مخاطب ہوئیں اور کہا کہ ''میں صرف آپ کو خدا حافظ کہنا چاہتی تھی''۔ انہوں نے الیکشن کے لیے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More