ہماری ویب | Nov 12, 2020
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چاہے وہ عدالت میں پیش ہوں یا پھر کسی جلسہ گاہ سے خطاب کے لئے وہ اپنے فیشن سے ہر کسی کو متاثر کردیتی ہیں۔ مریم نواز کے فیشن اور لباس کے انتخاب کی وجہ سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر چرچے کئے جاتے رہتے ہیں ان کی ڈریسنگ کے انتخاب پر جہاں ناقدین تنقید کرتے ہیں وہیں ان کے چاہنے والے تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن کے باعث مریم نواز شریف کی گلگت جلسے کے دوران لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہیں جن میں مریم نواز دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان جیسے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ مریم نواز کے نئے روپ نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لئے ،بدھ کے روز انہوں نے گلگت بلتستان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا اس دوران مریم نواز کا لباس حلیمہ سلطان جیسا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More