کورونا نے پھر سر اٹھا لیا! مزار، تھیٹر، سینما گھر بند۔۔۔ تعلیمی اداروں کی تعطیلات سے متعلق حکومت کیا فیصلہ کرنے والی ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

پاکستان کے متعدد شہروں میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس زور پکڑنے لگی ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہوئے تقریباً 3 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس عرصہ میں کورونا نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے۔

ملک بھر میں ایک دن میں ریکارڈ کیسز کی تعداد تقریباً 1708 ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہے۔

تاہم اسی سلسلے میں این سی او سی (نیشنل کمانڈ کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر) نے ملک بھر کے مزارات، تھیٹر ، سینما گھر بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق کیا ہوگا؟ کیا اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ بند کر دی جائیں گی؟

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کا بڑھتا خطرہ! پاکستان کے کون سے بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا گیا؟

شادی ہالز ایسوسی ایشن نے ہال کھولنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

اس متعلق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاہم اس کا فیصلہ پیر 16نومبر کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں 20 نومبر سے صرف 500 افراد کی مخصوص حد کے ساتھ کھلی جگہ پر شادیوں کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ہائی رسک ایریاز میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ''زندگیاں بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، سیاسی قیادت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کرنے کا پیغام جانا چاہئے''۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 16 نومبر بروز پیر کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، این سی او سی میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے اور وہ تمام صوبائی وزرا تعلیم کو تعلیمی اداروں میں کیسز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں پیش کردہ تجاویر پر مشاورت کے بعد انہیں صوبوں سے مشاورت کے بعد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

٭ آپ کے خیال میں کیا تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند ہونا چاہئیے؟ ہماری ویب کے پیج کے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More