پی آئی اے آڈٹ میں ایک بار پھر اربوں کی کرپشن کا بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Nov 11, 2020


قومی ائیر لائن پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اربوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے نے اس حوالے سے دو انکوائریز مکمل کرلیں ہیں-

جنگ نیوز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کے مالی آڈٹ کے دوران کرپشن اور غبن کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایف آئی اے کے حکام نے اس حوالے سے قومی ائر لائن پی آئی اے کے خلاف 2 تحقیقات بھی مکمل کرلی ہیں-

ایف آئی کی جانب سے شروع ہونے والی یہ دونوں تحقیقات مالی آڈٹ رپورٹ کے بعد مکمل کی گئی ہیں- یہ تحقیقات کارپوریٹ کرائم سرکل نے کی ہیں جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچائے پر اب مقدمات درج کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

ایف ائی اے ترجمان کے مطابق، ان مقدمات میں پی آئی اے کے مزید سینئر افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک مقدمے میں پی آئی اے کے سابق چیئرمین اور افسران پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More