وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، ساتھ ہی 4 غیر ملکی اکاؤنٹس بھی۔۔۔ ملک کی مشہور صحافی کا بڑا دعویٰ

ہماری ویب  |  Nov 10, 2020

الیکشن کمیشن نے ارکانِ قومی اسمبلی کے مالی سال 2019-2020 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،جس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اثاثوں کی مالیت آٹھ کروڑ چھ لاکھ روپے ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا اندرون ِاور بیرونِ ملک کوئی کاروبار نہیں ہے ۔البتہ عمران خان کے چار غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس ہیں جن میں سے ایک اکاؤنٹ میں 518 پاؤنڈ ہیں ،ایک غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹ میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار سات سو ساٹھ ڈالر ہیں ،جبکہ ایک اور اکاؤنٹ میں 1470ڈالرز ہیں البتہ عمران خان کے یورو کرنسی اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہے ۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس پاکستان میں 10 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں، ان کے پاس زمان پارک لاہور میں 7 کنال کا وراثت میں ملا گھر ہے،عمران خان کو بنی گالہ میں 300 کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ، ان کے پاس موہڑہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت کا 6 کنال کا پلاٹ ہے،جبکہ میانوالی، بھکر، شیخو پورہ اور خانیوال میں 5 اراضی وراثت میں ملیں ہیں۔

عمران خان کے پاس دو لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی ہیں ،ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی موجود نہیں ہے ۔عمران خان کے پاس ایک کروڑ 99لاکھ روپے کیش ہے ،جبکہ بینک اکاؤنٹ میں 5کروڑ 66لاکھ روپے ہیں ۔عمران خان نے فیروز والا شیخوپورہ میں اپنی جائیداد فروخت کر دی، جس کے عوض انہیں 7 کروڑروپے سے زائد وصول ہونے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More