پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی آخرکار سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Nov 09, 2020

گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ( پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان نے کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

تاہم اس اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے، اجلاس میں ویڈیو لنک پر گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری نے مشورہ دیا کہ ''کئی محاذ ایک ساتھ کھولیں گے تو کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا''۔

مختلف ذرائع کے مطابق امیر حیدر ہوتی اور آصف زرداری نے نواز شریف کے بیانیے پر تنقید کی جبکہ محمود خان اچکزئی نے حمایت کی ہے۔

تاہم اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو جلسوں میں لہجہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ''عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقاریر جلسوں میں دکھانی چاہئیں''۔

اجلاس کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ''یہ اتنا بڑا معاملہ نہیں، اگر کوئی لفظ معنی خیز نتیجہ نکالتا ہے تو پی ڈی ایم رہنما آپس میں طے کر لیں''۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ''حکومت سے ڈائیلاگ نہیں ہو گا جبکہ انہوں نے پی ڈی ایم جلسوں میں لہجہ یکساں رکھنے کی بھی تجویز دی''۔

جبکہ شاہ اویس نورانی نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ ''گارنٹر سے کس فورم پر بات ہوگی؟ جس پر اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہو گی''۔

واضح رہے گزشتہ روز کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More