سونا آخر اتنا قیمتی کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس کے بارے میں چند ایسے حقائق جو آپ کو معلوم نہیں

ہماری ویب  |  Nov 07, 2020

سونا دنیا کی وہ قیمتی چیز ہے جسے لوگ اپنے پاس زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہتے ہیں، تاہم آج کے دور میں سونا رکھنا کافی حیرانی کی بات ہے کیونکہ اس کی قیمت کسی مڈل کلاس کی پہنچ سے تو کافی دور ہو چکی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سونا آخر اتنا مہنگا اور قیمتی کیوں ہوتا ہے؟

آیئے آپ کو سونے سے متعلق کچھ حیران کن حقائق سے آگاہ کرتے ہیں۔

* سونا دنیا کی مضبوط ترین دھاتوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے اس کی قدر بھی زیادہ ہے۔ مختلف ہیٹنگ پراسیس اور کیمیکل کی مدد سے ہم دھاتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن سونا کبھی بھی مکمل ختم نہیں ہوتا، یہ کسی اور شکل میں تو ڈھل سکتا ہے لیکن ختم نہیں ہو سکتا۔

* سونا انسان کھا بھی سکتا ہے، یہ معدہ کے لیے بالکل نقصان دہ نہیں، دنیا بھر میں کئی ایسے مہنگے مہنگے ریسٹورنٹس ہیں جو سونے کی چند اشیا کھانے کے لیے پیش کرتے ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سونا جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا باعث بنتا ہے اور اسے کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔

* سونے کو ہمیشہ کیرٹ میں ناپا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بہت پہلے زمانے میں مڈل ایسٹ کے لوگ ہر چیز کو ناپنے کے لیے گرام اور کلو گرام کے بجائے كیرٹ یونٹ کا استعمال کرتے تھے۔ عرب تاجر 200 ملی گرام کو 1 كیرٹ تصور کیا کرتے تھے۔ دراصل یہ لوگ ایک 'کیرب بیج' کا استعمال کرتے تھے جس کا وزن 200 ملی گرام ہوتا تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ اس وقت تمام قیمتی زیورات اور اشیا کے وزن کو ناپنے کے لیے کیرب بیج کے وزن کو نظر میں رکھا جاتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More