کیا ملک بھر میں دفاتر دوبارہ بند ہونے جا رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2020

ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہوگا جبکہ ملک بھر میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021ء تک پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں بھی 1000 افراد سے زائد کی شرکت ممنوع ہے۔

تاہم سرکاری و نجی دفاتر کے بند ہونے سے متعلق تاحال کوئی معلومات نہیں لیکن این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا باقی 50 فیصد گھر سے کام کرے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میر پور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد آج یعنی 7 نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیج ٹو کے تحت ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More