عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے اجازت دے دی

ہماری ویب  |  Nov 06, 2020

ریاض: سعودی حکومت نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو مملکت لانے کی اِجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کی تصدیق سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے بھی کردی۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گاکا نے اجازت کے حوالے سے تمام ایئرلائنز کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کیے۔

جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں تمام ایئرلائنز حکام، وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ ہونے والے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر لازمی عمل پیرا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More