بٹ کڑاہی ۔۔۔ وہ کھانے جن کے بارے میں کم ہی لوگوں جانتے ہیں لیکن یہ لذیز کھانے ہر پاکستانی کو ایک بار تو ضرور کھانے چاہیئے؟

ہماری ویب  |  Nov 05, 2020

لاہور اپنی تاریخی اہمیت کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے چٹخارے دار کھانوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے لاہور نہیں دیکھا تو کچھ نہیں دیکھا، آج آپ کو لاہور کے ایسے خاص اور مشہور لوازمات کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ سن کر کھانے کا جی چاہے گا-

لڈو پیٹھی:

دال سے بنی یہ گیند نما پیٹھی کرکری ہوتی ہے اور ذائقہ میں بے حد لذیز ہوتی ہیں جسے کھٹی میٹھی املی کی چٹنی اور مولی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ،یہ لاہور کی فوڈ اسٹریٹ پر ملنے والی ایسی ڈش ہے جو کہ ذائقہ دار بھی ہے اور زیادہ مہنگی بھی نہیں۔

ہریسہ:

یہ دکھنے میں حلیم جیسا ہوتا ہے مگر اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے ،اسے گوشت ،گندم اور گھی سے بنایا جاتا ہے ،سب سے بہترین اور ذائقے دار ہریسہ لاہور کے علاقے امرتسری کے قریب واقع لکشمی چوک سے ملتا ہے جسے دیکھ کر آپ کو اپنا کولیسٹرول لیول بڑھ جانے کا ڈر تو ضرور ہوگا مگر کھائے بنا رہا بھی نہیں جا سکے گا۔

بٹ کڑاہی:

لاہور کی بٹ کڑاہی یہاں کے سب سے بہترین اور ثقافتی کھانوں میں سے ایک ہے،یہ مختلف مصالحوں کا استعمال کر کے بنائی جاتی ہے جس سے اس کا ذائقہ منفرد اور چٹخارے دار ہوتا ہے ،اسے ادرک اور لیموں کے ساتھ گارنش کر کے پیش کیا جاتا ہے۔

سجی:

سجی ایک خاص قسم کی ڈش ہے جو کہ بلوچستان میں زیادہ پسند کی جاتی ہے اور یہ وہاں کی روایتی ڈش ہے ،مگر لاہور کی سجی بہترین اور بے حد لذیز ہے اسے دنبے کے گوشت اور مرغی کے گوشت پر نمک اور مصالحے لگا کر سے تیار کیا جاتا ہے ،سب سے بہترین سجی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے پاس کے علاقے سے ملتی ہے۔

حلوہ پوری:

سردیوں کی صبح میں پرانے لاہور سے دوستوں اور فیملی کے ساتھ گرم گرم حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے کا الگ ہی مزہ ہے ،لاہور فورٹ کے پاس موجود تاج شاپ پر لاہور کی سب سے بہترین حلوہ پوری ملتی ہے جہاں صبح سویرے سے دوپہر تک لوگوں کا رش نظر آتا ہے۔

بھئیا کے کباب:

چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد کے لئے لاہور کے ماڈل ٹاون میں ملنے والے بھئیا کے کباب بہترین انتخاب ہیں،کباب کے علاوہ یہاں کا افغان تکہ بھی ذائقہ دار اور مشہور ہے مگر یہاں کے لذیز کباب کی بات ہی الگ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More