تعلیمی اِدارے بند ہوں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Nov 05, 2020

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم مشاورت ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اِجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا گیا‌۔

اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کی ضرورت نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاہم تعلیمی اداروں میں ہر صورت ایس اوپیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اجلاس میں صوبوں نے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں ، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں پر منحصر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال، آٹھویں، نویں، دسویں کے بورڈ امتحانات پربھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس اب دسمبر میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More