ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں کے آڑے آنے لگے ،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دیں یا نہیں اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس 5 نومبر کو ہوگی، جس میں تعلیمی اداروں میں مو سم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس 5 نومبر کو ویڈیو لنک پر ہوگی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اِجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اِسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس حوالے سے مدارس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا،مگر حالات فی الحال قابو میں ہیں۔