فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا چہرہ اس وقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا جب انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں مسلمانوں کے جذبات جو سخت مجروح کیا۔
ایمانوئیل میکرون نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید کی جبکہ دنیا کے کئی مسلم ممالک نے فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔
اسی معاملے پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت ردعمل دیا اور فرانسیسی صدر کو ’دماغی معائنے‘ کا مشورہ دیا تھا، جبکہ ردعمل میں فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔
تاہم ترک صدر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر احتجاجاً اپنے ملک کے صارفین اور دنیا کے بھر مسلمانوں کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ پاکستان میں بھی گزشتہ چند دنوں سے بائیکاٹ فراسیسی مصنوعات کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں فرانس کی وہ کون سی کمپنیاں ہیں جو اپنی مصنوعات یہاں فروخت کر رہی ہیں اور عوام بڑی تعداد میں ان کا استعمال روزانہ کرتی ہے؟
Garnier (1
فرانس کا نامور برانڈ ہے جس کے بیوٹی بروڈکٹس لوگ پاکستان میں بڑی تعداد میں استعمال کرتے ہیں۔ گارنئیر کے شیمپو، کنڈیشنر، فیس واش، ہئیر کلر، کریمز بہت مشہور ہیں۔
L'Oréal (2
لوریال بھی فرانس کی نامور کمپنی اور برانڈ ہے۔ یہ بھی اپنے بیوٹی پروڈکٹس کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔
3)Total پیٹرول پمپ
ٹوٹل فرانس کی مشہور آئل اور گیس کی کمپنی ہے، پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اس کی مصنوعات خریدتی ہے اور اپنی گاڑیوں میں استعمال کرتی ہے۔
Bic (4
یہ بھی فرانس کا معروف ترین برانڈ ہے جو کہ پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کمنی لائٹر، بلیڈ اور ریزر بنانے کے لیے مشہور ہے۔
5) Moulinex الیکٹرانکس
مولینکس فرانس کی مشہور الیکٹرانکس کمپنی ہے جس کی مصنوعات پاکستان میں بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔
Tefal (6
تیفل بھی فرانس کی کک وئیر کمپنی اور برانڈ ہے جو کہ نان اسٹک برتن بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اس کی کئی مصنوعات پاکستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔
Dior (7
ڈائیر فرانس کا معروف ترین برانڈ ہے جس کی مختلف مصنوعات لوگوں کی من پسند ہیں، جیسا کہ ہینڈ بیگز، گھڑیاں اور جوتے وغیرہ۔
8) LU بسکٹس
لو ایک بین الاقوامی مشہور و معروف برانڈ ہے جو بسکٹس بناتا ہے۔ اس کے کئی بسکٹ پاکستان میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں جیسا کہ پرنس، گالا، ٹائیگر، ویٹیبل، بیکری نان ختائی، ٹک وغیرہ۔
تاہم اس سارے معاملے کے بعد پاکستان میں لو بسکٹ کی کمپنی نے ایک نوٹ اپنے فیسبک پیج پر جاری کیا جس میں انہوں نے یہ مؤقف اپنایا کہ لو کی کمپنی پاکستانی کمپنی ہے، اس کا فرانس سے کوئی تعلق نہیں۔
فرانس کی تمام پروڈکٹس اور مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیس بک پیج کے کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔