ان پر بلوچی لباس خوب جچا۔۔۔ پاکستان کی 4 مشہور سیاسی خواتین جنہوں نے مختلف صوبوں کے ثقافتی لباس پہنے

ہماری ویب  |  Oct 26, 2020

پاکستان کی سیاست سے تعلق رکھنے والی تقریباً تمام خواتین ہی اسٹائل میں سب سے آگے ہیں۔ یہ خواتین سادہ لباس میں بھی اتنی خوبصورت اور دلفریب لگتی ہیں کہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔

فیشن کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان کی سیاسی خواتین کا فیشن سینس بھی کافی اچھا ہے۔ آج ہم آپ کو ان 4 سیاسی خواتین کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے مختلف صوبوں کے ثقافتی لباس پہنے جو کہ ان پر خوب جچے۔

بختاور بھٹو

بختاور بھٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ بختاور بے نظیر کی صاحبزادی ہیں، جو سیاسی سرگرمیوں میں اپنے بھائی کے ساتھ پیش پیش ہوتی ہیں۔ بختاور کا اسٹائل سینس بہت ہی خوب ہے۔ تاہم انہیں کئی مرتبہ سندھی کپڑوں میں ملبوس دیکھا گیا۔ بختاور کا تعلق ویسے بھی سندھی گھرانے سے ہے، کئی ایسے مواقع گزرے جہاں انہوں نے سندھی چادریں اور اجرک زیب تن کی۔

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرب مریم نواز کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو اپنے کپڑوں اور اسٹائل کے حوالے سے بالکل سمجھوتا نہیں کرتیں، مریم نواز نے حال ہی میں کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں بلوچی لباس پہنا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئیں۔ مریم نواز کو یہ جوڑا کوئٹہ میں ایک خاتون کی جانب سے تحفہ میں دیا گیا۔ اس سے قبل بھی گزشتہ سال مریم نواز ایک جلسے میں بلوچی لباس پہن چکی ہیں، جس کی تعریف ان کے مداحوں نے بھی کی تھی۔


آصفہ بھٹو

بختاور اور بلاول کی بہن آصفہ بھٹو سیاسی سرگرمیوں میں کم ہی شامل ہوتی ہیں، لیکن انہیں بھی اپنی بہن کی طرح سندھی لباس سے کافی محبت ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں اکثر و بیشتر سندھی چادر اور سندھی کپڑوں میں دیکھا گیا۔

شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی نے بھی کئی مرتبہ سندھی لباس پہنا جو ان پر خوب جچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More