حکومت سندھ کی جانب سے بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 30 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک سندھ گورنمنٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
ہر سال کی طرح رواں سال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو روشنیوں سے چمکایا جائے گا اور نبی آخر پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے
دینی محافل اور سیمینارز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کئی عرب ممالک نے بھی اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، متحدہ عرب امارات کی فیڈرل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعرات 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی) کی تعطیل ہوگی۔