فاروق ستار نے کونسا نیا کام ڈھونڈ لیا، آج کل کیا کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Oct 23, 2020

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ٹی وی اسکرین، ٹاک شوز اور دیگر پراگراموں سے بالکل ہی غائب ہوگئے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آتے، یہاں تک کہ اگر وہ کسی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرنے جائیں تو ان سے مائیک واپس لے لیا جاتا ہے۔ایسے مشکل ترین حالات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار آج کل اپنوں کی بے رخی کا شکار ہیں۔ ساری زندگی سیاست میں صرف کرنے والے فاروق ستار نے اب کپڑوں کے برانڈز کی تشہیر شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق ستار کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کپڑوں کے ایک برانڈ کے نام کا پرچہ ہاتھ میں تھامے لوگوں کو کہہ رہے ہیں اس برانڈ کی سیل لگ چکی ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اس سے استفادہ حاصل کریں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اُنہوں نے برانڈ کی اینڈورسمنٹ اداکاروں اور ماڈلز کی طرح پیسے لے کر کی ہے یا ذاتی تعلق کی بنیاد پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا ہے، تاہم ایک بات تو واضح ہوئی ہے کہ اِس ویڈیو نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر توجہ دلائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More