کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اب تک کتنے پیسے خرچ ہو چکے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 22, 2020

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 25 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں جس میں سے اب تک 13 ارب 49 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔

ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 11 ارب 80 کروڑ روپے پڑے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 8 ارب روپے دیے گئے جو خرچ کرچکے ہیں۔

ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ چین نے 4 ملین ڈالر کا عطیہ دیا، چین کے عطیے سے چک شہزاد اسلام آباد میں اسپتال بنا چکے ہیں، ہم اسپتالوں کو ایک ہزار 919 ونٹیلیٹرز فراہم کرچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے حُکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ویئر ہاؤسز میں 2 ہزار 675 وینٹیلیٹرز پڑے ہیں، جو ضلع وتحصیل سطح کے اسپتالوں میں استعمال ہو جائیں گے۔

رخسانہ زبیری کا کہنا ہے کہ اوسطاً 21 ہزار ڈالر کا ایک وینٹیلیٹر خریدا گیا، کیا مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کے لئے کچھ کیا گیا، پاکستان میں 70 روپے والا ماسک 700 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

این ڈی ایم اے حکام کے مطابق ہم نے شروع میں این 95 ماسک 950 روپے میں خریدے،اب ہم یہ ماسک 220 روپے میں خرید رہے ہیں۔

واضح رہے وقافی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتیں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More