یہ سرپرائز دے کر اپنی بیوی کو حیران کر دیتے ہیں ۔۔۔ 4 پاکستانی کرکٹرز کونسے ہیں جنہوں نے اپنی بیگمات کو سرپرائز دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 21, 2020

پاکستانی کرکٹرز کا اپنے اہلخانہ سے اظہار محبت بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کھلاڑی شائقینِ کرکٹ کو اکثر اپنی عمدہ کارکردگی دکھا کر اچھے سرپرائزس تو فراہم کرتے ہی ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنے بچوں اور خاص کر اپنی بیگمات کو بھی اکثر تحفے اور سرپرائز پیش کرتے ہیں۔

1- شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو آج 20 سال مکمل ہوگئے، شادی کی 20 ویں سالگرہ کے خاص موقع پر شاہد آفریدی نے اہلیہ نادیہ شاہد کو بہترین سرپرائز پیش کیا۔

• پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے اَپنے بچوں کی سالگرہ پر لاکھوں خرچ کیے

• پاکستان کے وہ 5 کھلاڑی جو دینی تبلیغ میں بھی اپنا وقت گزارتے ہیں

2- حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اور ان کی اہلیہ سمیعہ حسن کو کون نہیں جانتا۔ حسن علی اور ان کی اہلیہ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ میں کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کرتے ہیں۔ حسن علی بھی دیگر کرکٹرز کی طرح اپنی اہلیہ کا خاص خیال رکھتے ہیں اور خاص مواقعوں پر مخلتف سرپرائز گفٹس بھی پیشِ خدمت کرتے ہیں۔

3- شعیب ملک

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اسپورٹس کی دنیا کی بہترین جوڑی مانا جاتا ہے۔ دونوں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے سبب ایک دوسرے کو زیادہ وقت تو نہیں دے پاتے لیکن سوشل میڈیا پر شادی کی سالگرہ کی ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے رہتے ہیں۔

4- وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کی خوشی کے لئے سب کچھ کرتے ہیں۔ چاہے شادی کی سالگرہ یا پھر کوئی اور خوشی کا موقع، وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بھرپور جش مناتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More