گزشتہ روز کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد ہوا جس میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے پورے پاکستان کے دلوں کو توڑ اور جذبات کو مجروح کر کے رکھ دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزار کے تقدس کو برقرار نہ رکھا اور پارٹی کے حق میں نعرے لگوا دیے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے محمد صفدر کو مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔
مزار قائد میں ہلڑ بازی اور نعرے بازی پر عوام میں شدید غصہ پایا گیا، جبکہ کیپٹن صفدر اور قائداعظم کے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
٭ پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخرِ عالم نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ''قائداعظم، ہم بہت شرمندہ ہیں''۔
٭ یاسف نامی صارف نے لکھا کہ ''زبردست سندھ پولیس! کیپٹن صفدر کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے''۔
٭ معروف سینئر اداکار خالد انعم نے شدید غصے کا اظہار کیا، ان کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ''یہ انتہائی افسوس کی بات ہے، مزاروں پر جا کر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے ناکہ ہلڑ بازی اور نعرے بازی۔ کیپٹن صفدر اگر میرے سامنے آگئے تو انہیں تھپڑ رسید کروں گا''۔ اداکار کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔
٭ الشبہ بنتِ عثمان نام صارف نے مزاحیہ انداز میں ایک مشہور میم شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کی حالت بیان کی۔ ساتھ ہی کیپشن میں تحریر کیا کہ پاکستان ''مسلم لیگ (ن) کو شرم کرنی چاہیے''۔
٭ نامور صحافی محمد ملک نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ''کیپٹن صفدر کا یہ اقدام انتہائی شرمناک تھا، مزار کے اندر کی جگہ اس قسم کے نعرے بازی کے لیے مختص نہیں ہوتی، آپ کے جملوں کے لیے دوسری بہت سی جگہیں ہیں۔ افسوس''
٭ علی درویش نامی صارف نے کہا کہ ''ہماری یہ خواہش ہے کہ مریم نواز کو بھی قانون کے تحت گرفتار کرنا چاہیے''۔