کیا رات کی تاریکی میں سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کیا گیا؟ بلاول بھٹو نے حکومت کو بدھ تک کا الٹی میٹم دے دیا

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020


اتوار کے روز تمام سیاسی جماعتیں خوب پاور ایکشن میں نظر آتی ہیں یہی کچھ حالت کل شہرِ ِقائد کی تھی جہاں پی ڈی ایم (اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک) نے عوامی قوت کا بڑا مظاہرہ کیا اور باغِ جناح میں ہزاروں افراد کا مجموعہ جمع کرکے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کی ۔
جلسہ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ:
'' آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، میں کارساز کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، حکمران جمہوری نظام سے بالاتر اور اپنے فرائض ادا کرنے سے منکر ہیں، رات کی تاریکی میں سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کو جزائر سے متعلق 'پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020' واپس لینے کے لیے بدھ تک کا الٹی میٹم دے رہے ہیں ۔ اگر بدھ تک انہوں نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو سندھ اسمبلی اور سینیٹ میں قرارداد منظور کروا کر اس عوام دشمن آرڈیننس کو مسترد کردیں گے، یہ جزائر سندھ و بلوچستان کے ماہی گیروں کی آمدنی کا ذریعہ ہیں ان پر قبضہ کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔''
بعد ازاں انھوں نے کہا کہ:
''عمران خان کی تبدیلی حکومت نے کراچی کو صرف دھوکا دیا ہے، ایک ہزار ارب کے پیکج کا کوئی نام و نشان بھی نظر نہیں آتا اور نہ اس میں سے ایک روپیہ بھی عوام کو دیا گیا ، کراچی منی پاکستان ہے اور حکومت نے اس کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ اور اب یہاں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More