کیپٹن صفدر کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے شوہر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا۔
مریم نواز نے بذریعہ ٹوئٹر اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ویڈیو کی ٹوئٹ بھی شیئر کی۔
ذیشان ملک کی ٹوئٹ میں ہوٹل کے کمرے کا ٹوٹا ہوا لاک دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز کراچی پہنچی تھیں جہاں مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس کے بعد وفاقی وزرا نے اس اقدام پر مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
علی زیدی نے مزار قائد پر نعرے بازی کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے، اس طرح مزار قائد کے تقدس کو نقصان پہچایا گیا ہے۔