ایک آدمی کو روٹی دینے کے بعد پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ پانی میں ڈُبا کر کھا رہا تھا، بس یہ دیکھنا تھا کہ میرا دل بھر آیا۔۔۔ غریبوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہوۓ ان میں راشن بانٹنے والے ننھے 'حسن عدیل' کی کہانی

ہماری ویب  |  Oct 17, 2020

دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دوسروں کا درد محسوس کرنے کی صلاحیت اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن کسی کی مدد بہت کم لوگ کرتے ہیں۔

ایک ایسی عمر جب بچوں کو موبائل فون اور طرح طرح کے کھیلوں سے فرصت نہیں ہوتی ایسے میں حسن عدیل نامی اس بچے نے وہ کر دکھایا جو آج تک کسی بچے نے سوچا بھی نا ہوگا۔

حسن نے 'بھوکے نہیں سوئیں گے' نامی سماجی ادارہ کی بنیاد رکھی جس کا مقصد بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔ حسن سے جب پوچھا گیا کہ یہ خیال اسے کیسے آیا تو اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے ایک شخص کو کھانے کے لیے روٹی دی اس کے بعد جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ پانی میں ڈُبا کر کھا رہا تھا، بس یہ دیکھنا تھا کہ میرا دل بھر آیا۔ میں نے سوچا بس اب کچھ کرنا ہے، اس دنیا میں اور ہمارے پاکستان میں ہزاروں افراد روز بھوکے سوتے ہیں، اب کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

حسن نے کہا کہ 'ہم نے راشن بیگز کی تیاری کے لیے امداد جمع کرنا شروع کی، بہت سے لوگوں نے ہماری مدد کی، میں چاہتا ہوں کہ میرا ادارہ بھی جے ڈی دسترخوان کی طرح بے شمار لوگوں کی مدد کا سبب بنے'۔

حسن عدیل کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More