اگر آپ بھی ماسک نہیں پہنتے تو ہوجائیں ہوشیار۔۔۔ پاکستان میں ماسک نہ پہننے والے فرد کو کتنا جرمانہ دینا ہوگا؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2020

ایڈمنسٹریٹر کراچی اِفتخار علی شالوانی کا کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اِفتخار علی شالوانی نے ڈاکٹر عیسیٰ فزیواینڈ ری ہیبی ٹیشن سینٹر کی اِفتتاحی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ تاحال جاری ہے اور اس وبا کے خلاف ہم جیت کے قریب ہیں لیکن اگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہوئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، میری تجویز ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ کچھ شہری حضرات ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہے، احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم کسی بھی بیماری یا وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر مختلف ملکوں کے قونصل جنرل، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سمیت معززین شہر کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، انھوں نے کہا کہ فزیو تھراپی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یہ بیماریوں کا مؤثر ترین علاج ہے، ہمیں ماضی میں رہنے کے بجائے ماضی سے سیکھنا چاہیے، شہر کو آگے کی جانب لے کر جانا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اِفتخار علی شالوانی نے ماسک نے پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی ہے، تاہم ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More