ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رہ چکے ہیں، جبکہ اب انہیں پورا پاکستان بطور صدر کی حیثیت سے جانتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی ناصرف سیاست کے میدان میں نمبر ون ہیں بلکہ یہ پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹر (ڈینٹسٹ) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
عارف علوی اکثر و بیشتر ہی خبروں میں نظر آتے ہیں، اور پھر صدر ہونے کی وجہ سے بھی ان کو پورا پاکستان جانتا ہے لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام ''ثمینہ علوی'' ہے جو کہ مختلف سماجی اداروں سے وابستہ ہیں اور سماج اور ضرورتمند لوگوں کے لیے کام کرنا پسند کرتی ہیں۔
یہ کبھی کسی اولڈ ہوم کی افتتاحی تقریب میں نظر آرہی ہوتی ہیں تو کبھی کسی ایونٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔
ثمینہ علوی کو بہت سے لوگ ایک اسپیکر کے طور پر بھی جانتے ہیں، جو تقریبات میں لوگوں کو مختلف قسم کے موضوعات پر اپنا اظہار خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
