پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ بکی کا رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تصدیق کی گئی کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران مبینہ بکی نے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے، کھلاڑی کی جانب سے فوری اطلاع کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا ہے۔
ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑی کے اس عمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔
انہوں نے خود اس کھلاڑی سے رابطہ کیا اور اینٹی کرپشن کوڈ کی پاسداری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن آفیسر کو مبینہ رابطے کی کوشش سے متعلق اطلاع دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔