تیزاب پھینک دیا ! دو بیٹیوں کا باپ ایک دلیر رکشہ ڈرائیور جو دو خواتین مسافروں کو بچانے کے چکر میں ہمیشہ کے لئے اَپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا

ہماری ویب  |  Oct 12, 2020

بعض اوقات ہمارے معاشرے میں ایسے گمنام ہیروز پائے جاتے ہیں جن کا تذکرہ نہ کبھی میڈیا پر کیا جاتا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اُن کے لئے کسی قسم کی مدد درکار ہوتی ہے۔ اُن گمنام ہیروز کا اتنا بڑا احسان ہوتا ہے کہ آپ کبھی اس کی قیمت نہیں چُکا سکتے۔ اُن میں سے فقیر حسین نام کا ایک رِکشہ ڈرائیور بھی ہے جس نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر دو خواتین مسافروں کی حفاظت تو کی لیکن خود کی ذات کا بہت بڑا نقصان ہوگیا۔

فقیر حسین کا تعلق پشاور سے ہے جہاں وہ "صدر پشاور" میں رکشہ ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا تو وہ دن بھی اس کے لئے رکشہ چلانے اور کمانے کا عام سا دن تھا لیکن کیا معلوم تھا کہ فقیر حسین کے لئے وہ دن اِنتہائی درد ناک ترین دن ثابت ہوگا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ دلیر رکشہ ڈرائیور فقیر حسین نے دو خواتین مسافروں کو اپنے رکشے میں سواری دی تھوڑی ہی دیر کے بعد اَچانک دو نامعلوم شخص فقیر حسین کے رکشے میں سوار خواتین کا پیچھا کرنے لگے۔

فقیر رکشہ ڈرائیور کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے اپنا فرض سمجھ کر اور مسافر خواتین کی حفاظت کا ذمہ اپنے سر لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے ساتھ مزاحمت کی جس کے نتیجے میں وہ بے رحمانہ افراد فقیر حسین کے چہرے پر تیزاب پھینک موقعے پر فرار ہوگئے جس سے اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا اور بدقسمتی سے وہ ہمیشہ کے لئے آنکھوں کی نعمت سے محروم ہوگیا۔

جب یہ حادثہ پیش آیا تو ٹوئٹر پر ایک ہمدرد امیر حمزہ خان نامی شخص نے بہادر رکشہ ڈرائیور کی مدد کے لئے سفر طے کیا۔ فقیر حسین کو فوری طور پر پرائم ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنی آنکھوں کے سرجری کا انتظار کر رہے تھے۔

امیر حمزہ خان ، جو لالہ کے لئے چندہ اکٹھا کررہے تھے، لوگوں سے اِلتجا کرتے رہے کہ وہ فقیر کے لئے زیادہ سے زیادہ چندہ ادا کریں۔ فقیر حسین کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر آٹھ اور بارہ سال ہیں اور اُن کی اہلیہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ تاہم وہ اَب ماہانہ مدد کا طلب گار ہے کیونکہ وہ بینائی سے محروم ہوچکا ہے۔

انسان جب خُدا کی کسی ایک نعمت سے بھی محروم ہوجاتا ہے تو اُس کی آدھی زندگی وہیں اختتام پزیر ہوجاتی ہے اور وہ زندگی سے بیزار اور عاجز آجاتا ہے۔ لیکن فقیر حسین کی بہادری اور آنکھیں ضائع ہو جانے کے بعد بھی وہ پرعزم اور مسکراتی ہوئی زندگی گزار رہا ہے۔ ڈاکٹر کے ہمراہ فقیر حسین کی یہ ویڈیو کلپ ملائحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More