کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر پر غصہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا اہم سنگ میل عبور کرنے کے بعد ثانیہ مرزا کو فون کیا تو وہ ان پر غصہ ہوئیں۔
کرکٹر شعیب ملک نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے متعلق مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، اہلیہ نے مبارک باد بھی سب سے پہلے ہی دی تھی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 10 ہزار رنز اِسکور کرنا بہت اعزاز کی بات ہے،
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی ظاہر کردیا کہ فی الحال اُن کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اگر ٹیم پر بوجھ بنا تو خود ہی ٹیم سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔
• پاکستان کے 4 کرکٹرز کی شدید لڑائی نے میدان میں بھی آگ لگا دی
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ ٹورنامنٹ میں 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور 10 ہزار رنز بنانے کا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ شعیب ملک نے 14 اکتوبر سنہ 1999ء میں اِنٹرنیشل کرکٹ میں قدم رکھا اور آج بھی وہ کرکٹ کھیلنے کے لئے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔