گاڑی چلانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، خاص طور پر جب آپ کراچی جیسے بڑے شہر میں رہ رہے ہوں جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں، بعض اوقات معمولی سی غلطی کسی بڑے حادثے کا شکار بن جاتی ہے۔
آج ہم آپ کو گاڑی چلانے کے دوران 4 اہم بنیادی اصولوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں اپنانا آپ کے لیے ضروری ہے ورنہ آپ کسی بڑے حادثے کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
1) تیز رفتاری سے گریز
سب سے اہم اور ابتدائی بات، گاڑی چلاتے وقت رفتار کا خاص خیال رکھیں، تیز رفتاری یا تو آپ کی یا سامنے والے کی جان لے سکتی ہے، اس لیے رونق والی یا ہجوم والی جگہوں پر اپنی گاڑی کی رفتار دھیمی رکھیں تاکہ آپ بحفاظت اپنی منزل کو پہنچ سکیں۔
2) سیٹ بیلٹ کا استعمال
پاکستان میں بہت سے افراد سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کرتے جو کہ بہت غلط ہے، اس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اگر کبھی آپ کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑ جائے تو آپ کا سر اسٹئیرنگ پر لگنے سے محفوظ رہے اور آپ زخمی ہونے سے بچ سکیں ۔
3) ٹریفک سگنل توڑنا
پاکستان میں ٹریفک سگنل توڑنا بہت ہی عام بات ہے، بہت سے افراد محض 90 سیکنڈ انتظار کرنا برداشت نہیں کرتے جس سے ان کی اپنی زندگی تو خطرے میں پڑتی ہی ہے، ساتھ ہی دوسروں کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
4) ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال
پاکستان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اب تک بہت سی جانوں کا ضیاع کی وجہ بن چکا ہے جبکہ یہ قانونی جرم بھی ہے، کچھ لوگ فون میں ہینڈز فری لگا کر بات کرتے ہیں، ڈرائیونگ کے دوران کوشش کریں کہ صرف ڈرائیونگ ہی کریں، کسی اور چیز پر دیہان نہ لگائیں, ورنہ آپ بڑے حادثہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔