شہر قائد میں رہنے والوں کو اجتماعی خودکشی کی دعوت کیوں دی گئی؟
شہر میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے شہر بھر کے تمام شادی ہالز اور ہوٹل وغیرہ بند کروا دیے
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو شہر میں اپنا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا، جس نے کئی سوالوں کو جنم دیا۔
پاکستان کے نامور اینکر کامران خان نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ''اجتماعی خودکشی کی دعوت؟ بلاول بھٹو ایک جانب روزانہ کراچی میں کورونا خطرناک پھیلاؤ روکنے کے لئے سینکڑوں ریسٹورینٹس شادی ہال بند کررہے ہیں دوسری جانب 18 اکتوبر کو یہاں لاکھوں لوگوں کے جلسہ عام کا اعلان؟"
اینکر نے مزید تحریر کیا کہ "بسوں میں ٹھونسنا جلسوں گاہ کو بھرنا کیا بلاول نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا؟"