اِن کا کپڑوں کا بزنس ہے ۔۔۔ پاکستان کے وہ 5 نامور کھلاڑی کون سے ہیں جو کھیلنے کے ساتھ ساتھ اَپنا کروڑوں کا بزنس بھی چلاتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 07, 2020

پاکستانی کرکٹرز بہترین کیرئیر گزارنے کے بعد خوب پیسہ اور شہرت کے مالک بن جاتے ہیں۔ قومی انٹرنیشنل کرکٹرز جب تک کھیل کے میدان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کر رہے ہوتے ہیں تب بھی انہیں میچ وننگ اور عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پر ٹرافیز اور پیسہ فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ لاکھوں کی ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں، اور جب وہ ریٹائر ہوجاتے ہیں تب مختلف سائڈ کاروبار سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔

آج ہم اُن پاکستانی کرکٹرز کی بات کریں گے جن کا اپنا ذاتی کاروبار بھی خوب چمک دھمک اور کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

1- محمد حفیظ

آل راؤنڈر محمد حفیظ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے تینوں میں فارمیٹ میں پارفارنس پیش کی ہے۔ محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور آج بھی وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ نے کھیل کے ساتھ کاروبار کر کے اپنا مستقبل محفوظ کیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے روشان کے نام سے سرگودھا میں ایک ریئل اسٹیٹ کاروبار کا آغاز کیا۔ انہوں نے سوسائٹی بنائی جس کے دو سیکٹر بھی بنائے گئے اور دونوں فروخت ہوگئے۔

2- سعید اجمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نامور آف اسپن باؤلر سعید اجمل بھی ایک کاروباری شخصیت بن چکے ہیں۔ 2008 میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سعید اَجمل کا تعلق فیصل آباد کی زرخیز زمین سے ہے۔ انہوں نے طویل محنت اور جدو جہد کے بعد اپنا مقام حاصل کیا۔ قومی کرکٹر سعید اجمل ریٹائرمنٹ کے بعد فیصل آباد میں اپنے آبائی علاقے میں ہی مقیم ہیں۔ سعید اجمل نے نوجوانوں کی تربیت کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جبکہ سعید اجمل نے اپنے ہی نام سے کپڑے کا ایک برانڈ متعارف کروایا جو کافی کامیاب کے ساتھ چل رہا ہے۔

3- شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کرکٹ کے ساتھ اپنا ذاتی کاروبار بھی چلا رہے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے لیکن پاکستان سپر لیگ سمیت مختلف لیگز میں کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کے آل راؤنڈر اسٹار نے کرکٹ کے علاوہ کاروبار میں بھی خوب نام کمایا۔ انہوں نے کپڑے کا ایک برانڈ متعارف کروایا جس کی آؤٹ لیٹ پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ اس کےعلاوہ لاہور میں شاہد آفریدی کا ایک ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔ شاہد آفریدی اپنے یوٹیوب چینل سے بھی کمائی کررہے ہیں۔

4- شبیر احمد

سابق فاسٹ باؤلر شبیر احمد بھی مختصر کرکٹ کھیلنے کے بعد کاروبار کر کے ذریعے روزگار کما رہے ہیں۔ شبیر احمد کا تعلق خانیوال سے ہے، انہوں نے کرکٹ کے شوق میں خانیوال سے لاہور تک کا سفر طے کیا۔ شبیراحمد نے 1999 میں ون ڈے جبکہ 2003 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا مگر ان کا انٹرنیشنل کیرئیر زیادہ لمبے عرصے تک نہ چل سکا۔ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار بھی رہے۔ شبیر احمد خانیوال میں کرکٹ اکیڈمی چلا رہے ہیں جبکہ وہ فارمنگ کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں۔

5- عبدالرحمان

سابق قومی اسپنر عبدالرحمان کا ذریعہ آمدنی بھی کاروبار بن چکا ہے۔ ان کا آبئی تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ سابق قومی کرکٹر عبدالرحمان نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی پیش کی۔ عبدالرحمان نے سیالکوٹ میں گارمنٹس کی دکان کھول رکھی ہے جو انکا ذریعہ معاش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More