کیا اسکولز دوبارہ بند ہونے جا رہے ہیں؟ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کا مؤقف سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Oct 07, 2020

7 ماہ بعد تعلیمی اِدارے کُھلے لیکن سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اِسکولز کی بندش کی اَفواہیں والدین کی پریشانی میں اِضافے کا باعث بن رہی ہے، آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے اسکول بند ہونے کی تردید کردی۔

اسکول کھلے زیادہ دن نہیں ہوئے کہ سوشل میڈیا پر اسکولوں کے بند ہونے کی اَفواہیں گردش کرنے لگیں۔

اسکول بند ہونے کی افواہوں نے والدین اور بچوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ والدین اور بچوں کی خواہش ہے کہ اسکول اب دوبارہ بند نہیں ہونے چاہیئں۔

تاہم آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن مالکان نے اِن افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اسکول بند ہونے کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More