اب بسوں پر لٹک کر نہیں جانا پڑے گا! کراچی میں طلباء اور تمام آفس جانے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ہماری ویب  |  Oct 06, 2020

کراچی میں ہمیشہ سے ہی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین رہا ہے، اور پھر جب بات آتی ہے پبلک ٹرانسپورٹ کی تو اس کا مزید برا حال ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے باوجود شہریوں کا حکومت سے یہ سوال ہوتا ہے کہ آخر کب عوام سکون سے سفر کر سکے گی؟ بسوں کی حالت دیکھ لی جائے تو دل دہل کر رہ جائے، لوگ لٹک لٹک کر اپنی منزل پر جانے کے لیے مجبور ہوتے ہیں۔

تاہم اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خوشخبری سنائی ہے۔

فواد چودھری نے حال ہی میں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریوں سے وعدہ کیا کہ بہت جلد کراچی کی بسوں کو الیکٹریکل بسوں میں تندیل کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کو ہمیشہ ہی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بڑے مسائل کا سامنا رہا ہے، لیکن موجودہ حکومت جلد ہی اس مسئلے کو حل کردے گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے، جلد ہی شہری الیکٹریکل بسوں میں سفر کر رہے ہوں گے'۔

فواد چودھری نے بتایا کہ 'آغاز میں شہر بھر میں 30 بسیں چلائی جائیں گی، اس پیشرفت سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے 48 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، جبکہ اس سے سال بھر میں 30 ہزار بیرل ایندھن کی بچت بھی ہوگی'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More