قیامت آنے والی ہے! کون کون سی نشانیاں پوری ہوگئی ہیں؟ معروف علماء نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہماری ویب  |  Oct 06, 2020

ہمارے مذہب میں قیامت کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے پورے ہونے پر دنیا ختم ہوجائے گی۔ ان نشانیوں میں 12 بڑی جبکہ 77چھوٹی ہیں۔

تاہم آج اس دور میں بہت سے افراد یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ کئی نشانیاں پوری ہو چکی ہیں جبکہ دوسری جانب معروف علماء نے بھی اس حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بیشتر نشانیاں پوری ہوگئی ہیں اور قیامت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید قریب آرہی ہے۔

ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق علماء کی طرف سے بتائی گئی ان پوری ہو جانے والی نشانیوں میں ٹیکنالوجی کا عروج، کورونا وائرس کی وبا، اور انسان کو کامیابی سے خلاء میں پہنچانا شامل ہیں۔ ایران سمیت سعودی عرب کے علماء نے کورونا وائرس کے متعلق خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے ان علماء کا کہنا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں ایک یہ بھی ہے کہ قیامت سے قبل ایک بہت بڑی وبا پھیلے گی اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، ممکنہ طور پر کورونا وائرس وہی وبا ہو سکتی ہے۔

علماء کرام نے قیامت کی ایک نشانی یہ بھی بیان کی ہے کہ قیامت سے پہلے ایسا زمانہ آئے گا جب لوگوں کا وقت انتہائی تیزی سے گزرے گا۔ آج ہم سب ہی دیکھ سکتے ہیں کہ وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ سوشل میڈیا آنے کے بعد سے دنیا اس قدر مصروف ہوگئی ہے کہ کسی کو وقت کا احساس ہی نہیں رہتا اور ایسا لگتا ہے کہ وقت پر لگا کر اڑ رہا ہے۔

اس نشانی کے متعلق حدیث پر اپنی رائے دیتے ہوئے عالم دین شیخ ابن باز نے کہہ رکھا ہے کہ ”ایک وقت تھا کہ خطوں کو ارسال کیا جاتا تھا، ڈاک بھیجی جاتی تھی اور دوسرے شخص تک پہنچنے میں کئی دن اور مہینے لگتے تھے، اس سے پہلے مواصلات کے ذرائع اس سے بھی سست تھے لیکن آج ہر قسم کے پیغامات دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ رہے ہیں، چنانچہ اس حدیث کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے کہ آج ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت ایک طرح سے اپنی اہمیت ہی کھو چکا ہے۔

صحیح بخاری میں ایک اور نشانی بتائی گئی ہے کہ قیامت سے قبل لوگ بلند ترین عمارتیں بنائیں گے، اگر آج ہم دیکھیں تو دنیا بھر میں ایسا ہی ہورہا ہے۔ بلند و بالا عمارتیں بنائی جا چکی ہیں۔ ان جیسی دیگر کئی نشانیوں کے متعلق بھی علماء کا کہنا ہے کہ وہ پوری ہو چکی ہیں اور اب امام مہدی کا ظہور اور قیامت بھی نزدیک آ چکے ہیں۔

صحیح بخاری ہی میں ایک حدیث کے مطابق قیامت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اقتدار غلط لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے گا۔ علماء کرام اس نشانی کے متعلق بھی کہتے ہیں کہ آج دنیا بھر کے ممالک کے حکمرانوں کی طرف دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ نشانی بھی پوری ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More