پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کچھ نامور کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بھرپور نام کمایا اور جب اُنہیں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں اداکاری کے فرائض بھی سر انجام دئے۔
آج ہم ان 5 کرکٹ اسٹارز کے بارے میں جانیں گے جو ڈرامہ اور فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔
1- فواد عالم
قومی ٹیم کے معروف ٹیسٹ بلے باز فواد عالم گزشتہ سال سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامہ سیرل میں اداکاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
2- شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی تو اپنی عوام کے لئے پہلے ہی ایک اسٹار ہیں۔ بوم بوم شاہد آفریدی اپنی ہی نام کی مشہور پاکستانی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں ایک معمولی سین میں اسکرین پر اچانک جلوہ گر ہوتے ہیں اور وہ سین پوری فلم کا سب سے بہترین منظر بن جاتا ہے جنہیں دیکھ کر ناظرین دنگ رہ جاتے ہیں۔
3- محسن حسن خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر محسن خان نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار اور کرکٹر محسن خان کی سب سے زیادہ بلاک بسٹر فلم کا نام ساتھی تھا جو سن 1991 میں ریلیز ہوئی جو کہ معروف بھارتی ڈاریکٹر مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بنی تھی، علاوہ ازیں وہ مزید فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔
4- یوراج سنگھ
آپ کو یہ نام سن کے حیرت ہورہی ہوگی اور سوچ میں مبتلا ہوں گے کہ مقبول بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے فلموں میں اداکاری کب کی۔ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ جارہانہ بلے باز یوراج سنگھ نے 11 سال کی چھوٹی عمر میں ایک بھارتی پنجابی فلم میں چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا جو کہ لوگوں کو بہت ہی کم معلوم ہوگا۔
5- سنیل گواسکر
بھارت کے ایک اور لیجنڈری اور کامیاب ترین بلے باز سنیل گواسکر نے سن 1980 میں ایک مراٹھی فلم ساولی پریمچی میں اداکاری کی تھی اور اس وقت وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔